جواء ایپ کیس، رجب بٹ و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی سیشن عدالت میں جواء ایپ کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبرز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے جواء ایپ کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے کی سماعت کی، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع
ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کے شواہد اور ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے مزید تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ تحقیقاتی ادارے سے آئندہ پیشی پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں چھبیس مارچ تک توسیع بھی کر دی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











