غیر ملکی سرمایہ کاروں پر پابندیوں کی افواہیں بے بنیاد ہیں، دبئی حکام کی وضاحت

دبئی کے حکام نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حوالے سے گردش کرنے والی منفی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مالیاتی قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دبئی کی حکومت اور متعلقہ حکام نے ان تمام خبروں اور افواہوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں پر نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
حکام نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے یا ان کی رقوم کی منتقلی روکنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، تیل کے ٹینک میں آگ لگ گئی
دبئی انتظامیہ کے مطابق شہر سے سرمایہ نکالنے یا بیرون ملک رقم بھیجنے پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ زیر غور ہے۔
حکام نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ دبئی کا مالیاتی نظام بدستور مستحکم اور شفاف ہے، اور یہاں سرمایہ کاری کے لیے ماحول پہلے کی طرح سازگار ہے۔
عالمی سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھریں جو محض ہیجان پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












