معروف ٹک ٹاکر ثنا جاوید کو خاوند نے قتل کرکے خودکشی کرلی

Famous Pakistani TikToker killed by her husband
اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں لنگنم ٹاور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معروف پشتو ٹک ٹاکر ثنا جاوید کو ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد شوہر نے بھی خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ثنا جاوید اٹک کی رہائشی تھیں۔ موقع پر ایک نوجوان مرد محمد صادق کو بھی سر میں فائر لگنے کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ صادق اٹک پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھے لیکن انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق صادق نے پہلے اپنی بیوی ثنا جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ جائے وقوع سے تین خول اور ایک نائن ایم ایم پسٹل بھی برآمد ہوا، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق ثنا جاوید کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے شفیق احمد سے شادی کی تھی لیکن بعد میں خلع لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور صادق کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑے رہتے تھے اور یہ واقعہ بھی گھریلو ناچاقی کے دوران پیش آیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












