ایران سے مذاکرات کی امید، ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کے بعد تیزی

مشرق وسطیٰ میں فوجی تناؤ میں ممکنہ کمی کی امیدوں کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں ٹوکیو اور سیئول کے انڈیکسز میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری فوجی کشیدگی میں کمی کی توقعات کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کا آغاز مثبت رہا۔ سرمایہ کاروں نے امریکی صدر کے مذاکراتی اشاروں کو غنیمت جانتے ہوئے خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ (کوسپی) میں ابتدائی پندرہ منٹ کے دوران ہی تین اعشاریہ چھ تین فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ سیشن میں اس انڈیکس میں چھ فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی، تاہم اب یہ پانچ ہزار چھ سو دو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ معاہدے کے بنیادی نکات طے پا چکے، امریکی صدر کا پھر دعویٰ
اسی طرح جاپان کی ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں بھی نکی انڈیکس آٹھ سو ستر پوائنٹس یا ایک اعشاریہ چھ نو فیصد اضافے کے ساتھ باون ہزار تین سو پچاسی کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز تیل کی سپلائی میں خلل کے خدشے کے باعث نکی انڈیکس دو ہزار پوائنٹس گر گیا تھا، لیکن حالیہ سفارتی کوششوں کی خبروں نے مارکیٹ کو سنبھالا دیا ہے۔
اگرچہ صورتحال تاحال نازک ہے، لیکن ایشیائی سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے جنگ کا خطرہ ٹل جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











