بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

تم ذرا اور قریب آؤ، ایران کی دفاعی قیادت کا امریکی زمینی فوج کو پیغام

25 مارچ, 2026 09:46

ایران کی اعلیٰ دفاعی قیادت نے امریکی زمینی افواج کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران گزشتہ دو دہائیوں سے امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایران کی دفاعی کونسل میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے ایڈمرل علی اکبر احمدیان نے امریکی فوج کو براہ راست وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کسی بھی ممکنہ زمینی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے گزشتہ بیس سال سے زائد عرصہ اسی لمحے کی تیاری میں گزارا ہے، جب امریکی افواج ایرانی سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے امریکی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی پیغام ہے، اور وہ یہ کہ تم ذرا اور قریب آؤ۔

یہ بھی پڑھیں : ہم امریکی زمینی فوج کا انتظار کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایڈمرل احمدیان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے امریکی حملے کے ممکنہ مقامات کا پہلے ہی نقشہ تیار کر رکھا ہے اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی کے تحت دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ‘خارگ’ پر زمینی کارروائی کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ جزیرہ خارگ ایران کی خام تیل کی برآمدات کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں سے ملک کا نوے فیصد تیل برآمد کیا جاتا ہے۔ امریکی حکام مبینہ طور پر اس جزیرے پر قبضے کے ذریعے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔