اسرائیل کا بحیرہ کیسپین میں ایرانی بندرگاہ پر حملہ، روس ایران سپلائی لائن متاثر

اسرائیل نے بحیرہ کیسپین میں ایران کی اہم ترین بندرگاہ بندر انزلی کو نشانہ بنایا ہے، جس کا مقصد روس اور ایران کے درمیان فوجی ساز و سامان کی ترسیل روکنا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کی بحیرہ کیسپین میں واقع بندرگاہ بندر انزلی پر فضائی حملہ کیا ہے۔
یہ بندرگاہ روس اور ایران کے درمیان ایک کلیدی سپلائی روٹ کی حیثیت رکھتی ہے، جسے ڈرونز، گولہ بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی وہی کرتے ہیں، جو اسرائیل اور امریکہ کہتا ہے، راہول گاندھی
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے یہ راستہ دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ یہاں سے ہی مشہور شاہد ڈرونز اور دیگر جدید ہتھیار روس بھیجے جاتے رہے ہیں۔
بندرگاہ پر ہونے والے اس حملے نے نہ صرف عسکری بلکہ انسانی بحران کے خدشات بھی پیدا کر دیئے ہیں۔ بندر انزلی کو بڑے پیمانے پر سویلین تجارت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، جس میں گندم اور تیل کی درآمد و برآمد شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایران کے غذائی سپلائی چین کے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے، جس سے ملک میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












