جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

ایران جنگ کے معاشی اثرات، آئی ایم ایف نے ہنگامی مالیاتی پلان پر کام شروع کر دیا

26 مارچ, 2026 10:13

آئی ایم ایف نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے طویل ہونے کی صورت میں متاثرہ ممالک کی معاشی بحالی اور انہیں ہنگامی مالی امداد فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، آئی ایم ایف ان ممالک کی فہرست تیار کر رہا ہے، جنہیں جنگ کے طویل ہونے کی صورت میں فوری مالی مدد یا نئے قرضوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے علاقائی دفاتر اور ماہرین سے کہا ہے کہ وہ ان ممالک کے کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال اور ممکنہ فنڈنگ کی ضروریات کا تفصیلی تجزیہ فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک کو بحران سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ

اس جائزے کا بنیادی مرکز وہ ممالک ہیں، جو پہلے ہی آئی ایم ایف کے فعال پروگراموں کا حصہ ہیں اور جن کی معیشتیں جنگ کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ مختلف ممکنہ منظرناموں پر غور کر رہا ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ اگر سپلائی چین متاثر ہوتی ہے یا توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو کن معیشتوں کو سہارے کی ضرورت ہو گی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک اور وہ ریاستیں جو توانائی کی درآمد پر منحصر ہیں، شدید معاشی بحران کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ابھی تک کسی خاص ملک کا نام واضح طور پر نہیں لیا گیا، تاہم ہنگامی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ وقت آنے پر مالیاتی بحران سے بچا جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔