جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

پینٹاگون کا مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار زمینی فوج بھیجنے پر غور

27 مارچ, 2026 09:19

مشرقِ وسطیٰ میں 10 ہزار تک اضافی زمینی فوج کی تعیناتی ان 7 ہزار میرینز اور چھاتہ بردار فوجیوں کے علاوہ ہوگی، جنہیں پہلے ہی خطے میں روانگی کے احکامات مل چکے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع یعنی پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار تک اضافی زمینی فوج تعینات کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مزید عسکری آپشنز فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تم ذرا اور قریب آؤ، ایران کی دفاعی قیادت کا امریکی زمینی فوج کو پیغام

وال اسٹریٹ جرنل نے دفاعی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس نئی نفری میں پیادہ فوج اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

یہ اضافی فوج ان 5 ہزار میرینز اور 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے 2 ہزار چھاتہ بردار فوجیوں کے علاوہ ہوگی جنہیں پہلے ہی خطے میں پہنچنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ فوجی نفری میں اضافے کی یہ منصوبہ بندی ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے، جب صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ امن مذاکرات کی کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔