امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت سے کئی ممالک میں ہزاروں ہلاکتیں، اعداد و شمار جاری

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر پہلی بمباری کے چار ہفتوں بعد پورے مشرق وسطیٰ میں ہلاکتوں اور تباہی کی ایک خوفناک لہر پھیل چکی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری لڑائی میں شہری زندگی اور املاک کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں 28 فروری سے اب تک ایک ہزار 750 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 217 بچے اور ایک ہزار 167 فوجی اہلکار شامل ہیں۔
لبنان میں 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار 116 افراد شہید اور 3 ہزار 229 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 121 بچے اور 42 طبی کارکن بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملے کا دعویٰ، امریکہ کی تردید
عراق میں 96 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسرائیل کے اندر 18 شہری اور 4 فوجی مارے گئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایرانی میزائل لگنے سے 4 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ صیہونی آبادکاروں کے تشدد سے 5 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کی صورتحال سب سے ابتر ہے جہاں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 72 ہزار 267 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق فروری کے آخر سے اب تک 13 امریکی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












