خیرپور میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ خیرپور میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لئے گئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو ون نامی کنویں سے گیس کی بڑی دریافت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اس کنویں سے یومیہ سترہ اعشاریہ دو ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت
او جی ڈی سی ایل حکام کے مطابق اس کنویں کی کھدائی کا آغاز دسمبر دو ہزار پچیس میں کیا گیا تھا اور تین ہزار آٹھ سو ستر میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کرنے کے بعد یہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اس نئی دریافت سے ملک میں جاری توانائی کے شدید بحران میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ مقامی سطح پر گیس کی پیداوار بڑھنے سے نہ صرف صنعتی و گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ مہنگے درآمدی ایندھن پر پاکستان کا انحصار بھی کم ہوگا، جس سے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












