جیٹ فیول کی قیمتوں میں چونتیس فیصد اضافہ، فضائی سفر مزید مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے فضائی سفر کو عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور کر دیا ہے۔
ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں چونتیس فیصد سے زائد کے ریکارڈ اضافے کے بعد فضائی سفر کے کرایوں میں سو فیصد تک اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت ایک سو چھہتر روپے سے بڑھ کر چار سو سترہ روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد تمام ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز نافذ کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول پمپ مالکان کی دھمکی، ملک بھر میں فیول بحران کا خدشہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں دس سے سو ڈالر تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی لوکل پروازوں پر دس ڈالر، برطانیہ کے لیے پچھتر ڈالر، کینیڈا روٹس پر سو ڈالر جبکہ سعودی عرب اور گلف ممالک کے لیے پچاس ڈالر فیول سرچارج عائد کیا گیا ہے۔
نجی ایئر لائنز نے بھی پندرہ سے ڈیڑھ سو ڈالر تک کے اضافی چارجز نافذ کر دیئے ہیں۔ ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود کی بندش اور ایندھن کی قیمت چار سو روپے سے تجاوز کرنے کے بعد کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا، جس کا براہ راست بوجھ مسافروں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










