ایف پی سی سی آئی کا یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیخلاف پروپیگنڈے پر اظہار تشویش

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے عہدیداران نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے اور بھارتی سازشوں کا سختی سے نوٹس لے۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے عہدیداران نے کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملکی معیشت کے لیے ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب فیاض نے بتایا کہ یہ اسٹیٹس 2013 میں دیا گیا تھا، جس کے تحت پاکستان کو یورپی ممالک کو صفر فیصد ڈیوٹی پر اپنی مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی بند کروانے کی کوشش
انہوں نے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں پاکستان کی یورپ کے لیے برآمدات محض تین اعشاریہ پانچ بلین تھیں، جو اب بڑھ کر کل برآمدات کا 24 فیصد ہو چکی ہیں۔ خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہونے والا اضافہ اسی سہولت کا مرہون منت ہے۔
ثاقب فیاض نے سوشل میڈیا پر اس اسٹیٹس کے خلاف کئے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی سازشوں کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ بھارت یورپی یونین میں پاکستان کے خلاف تجارتی ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ اسٹیٹس برقرار نہ رہا تو پاکستان کی برآمدات کا حجم زمین بوس ہو جائے گا۔ بزنس کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معرکہ معیشت کے لیے جامع پلان مرتب کرے اور جی ایس پی پلس کے خلاف لابنگ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے۔
عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم اف کے پروگرام سے صرف برآمدات بڑھا کر ہی باہر نکل سکتے ہیں اور اس مقصد کیلئے تاجر برادری سیسہ پلائی دیوار کی طرح معیشت کے ساتھ کھڑی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










