ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلے گا: ٹرمپ

If Iran Negotiates With Us, We’ll See What We Can Do, Says U.S. President
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جن کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب کبھی بحری جنگی جہاز بنانے کے قابل نہیں رہے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی حکومت کے خطرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسے اسرائیل کے خلاف استعمال کر سکتا تھا۔
بعد ازاں میامی میں خطاب کے دوران ٹرمپ کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے آبنائے ہرمز کو غلطی سے "اسٹریٹ آف ٹرمپ” کہہ دیا۔ بعد میں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ میڈیا اس پر تبصرے کرے گا۔
ٹرمپ نے نیٹو پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ایک "کاغذی شیر” ہے۔ ان کے مطابق امریکہ نے ہمیشہ نیٹو کی مدد کی، لیکن نیٹو نے کبھی امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے برعکس سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت نے امریکہ کا ساتھ دیا اور تعاون کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












