بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

قطر کا امریکہ ایران معاہدے کے بعد ایل این جی پیداوار دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

24 جون, 2026 11:19

قطر کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے کے بعد قطر چند ہفتوں میں ایل این جی کی پیداوار دوبارہ معمول پر لے آئے گا۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا ملک مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی کی عام پیداوار دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

یہ فیصلہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے حالیہ عبوری معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔ قطر دنیا میں ایل این جی پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، جس نے رواں سال مارچ میں اپنے راس لفان پلانٹ پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد پیداوار روک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : او جی ڈی سی ایل نے خیر پور سہتو-1 بلاک کے کنویں سے گیس کی پیداوار شروع کر دی

وزیراعظم قطر نے واضح کیا کہ تباہ شدہ پلانٹ کے علاوہ باقی تمام حصوں میں چند ہفتوں کے اندر پیداوار بلکل معمول پر آ جائے گی، کیونکہ ہماری ٹیمیں پچھلے کئی ہفتوں سے اس کام کے لیے متحرک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر انرجی اس وقت آپریشنز کو بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جیسے ہی آبنائے ہرمز کی صورتحال بہتر ہوگی کام شروع کر دیا جائے گا۔

تاہم سرکاری کمپنی قطر انرجی مارچ میں نافذ کی گئی ہنگامی صورتحال یعنی فورس میجر کو اسی وقت ختم کرے گی، جب کمپنی یہ دیکھے گی کہ تمام مسائل حل ہو چکے ہیں اور اب کام کرنا بلکل محفوظ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔