ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی، کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی، کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران/تل ابیب: ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں سے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل اسرائیلی حدود میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو شیلٹرز میں پناہ لینا پڑی۔
اسرائیلی حکام نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم حملوں میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھ ٹیکٹیکل جہاز متاثر ہوئے، جن میں سے تین سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر تین کو آگ لگ گئی۔
مزید دعویٰ کیا گیا کہ پاسداران انقلاب نے “وعدہ صادق چہارم” آپریشن کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کی۔ اس دوران دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، جہاں امریکی اہلکار موجود تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جہاں ری فیولنگ اور ایئر ٹرانسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنانے کی بات کی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












