ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ای میل ہیک کر لیا

28 مارچ, 2026 10:19

واشنگٹن: ایرانی ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے وابستہ ہیکرز نے کہا ہے کہ انہیں ڈائریکٹر کے ای میل ان باکس تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر اور دستاویزات بھی انٹرنیٹ پر شائع کی ہیں۔

ابھی تک امریکی حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔