ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

سرحد پر بھارتی فوج بے بس، باغیوں کے حملے نے سب کچھ بے نقاب کر دیا

28 مارچ, 2026 14:34

بھارت اور میانمار کی سرحد پر بارڈر فینسنگ ٹیم پر مسلح باغیوں کے حملے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام رائفلز کی ٹیم چانگلانگ کے علاقے میں بارڈر پر حفاظتی باڑ لگانے میں مصروف تھی کہ اچانک فائرنگ کا نشانہ بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق حملہ پانگساو پاس کے قریب بارڈر پلر 172 کے مقام پر کیا گیا، جہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگا علیحدگی پسند گروپ NSCN-KYA نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ گروپ ماضی میں بھی متعدد بار بھارتی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا چکا ہے۔

واقعے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ اور سیکیورٹی آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

چانگلانگ ضلع ماضی میں بھی شورش اور باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کا مرکز رہا ہے، جہاں سیکیورٹی صورتحال اکثر کشیدہ رہتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت-میانمار سرحد پر باڑ لگانے کے منصوبے کو مقامی آبادی کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے ناگا شناخت متاثر ہو سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔