اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ایران کے خلاف جنگ مزید چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے، مارکو روبیو

29 مارچ, 2026 10:01

پاکستان، ترکیہ اور مصر کی ثالثی کی کوششوں کے باوجود ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی معاہدے میں تاخیر کا امکان ہے، کیونکہ دونوں فریقین سخت شرائط پر اڑے ہوئے ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے دوسرے مہینے میں داخل ہوتے ہی سفارتی محاذ پر بھی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، تاہم واشنگٹن نے اپنے اتحادیوں کو مطلع کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیوں کا تاریخی ریکارڈ، کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں غیر معمولی اضافہ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر اہم شخصیات سفارتی عمل میں مصروف ہیں، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ جنگ مزید دو سے چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔

واشنگٹن نے ایران کے سامنے پندرہ نکاتی ایجنڈا رکھا ہے، جس میں جوہری پروگرام کے خاتمے اور مسلح گروہوں کی حمایت بند کرنے جیسی شرائط شامل ہیں۔

دوسری جانب تہران نے ان شرائط کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور اپنی پانچ جوابی شرائط پیش کی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔