امریکہ، ایران میں محدود زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگون ایران میں محدود پیمانے پر زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ہزاروں میرینز خطے میں پہنچ چکے ہیں۔
امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے ایران کے خلاف زمینی کارروائیوں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ آپریشن مکمل یلغار کے بجائے مخصوص اہداف پر چھاپوں اور پیدل فوج کی محدود کارروائیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی جزائر پر قبضے کا امریکی منصوبہ، جزیرہ خارگ اور لارک کی اہمیت
اس رپورٹ کے ساتھ ہی امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ساڑھے تین ہزار اضافی امریکی میرینز اور بحری اہلکار جنگی طیاروں اور اسالٹ اثاثوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں۔ یہ دستے یو ایس ایس تریپولی نامی بحری جہاز پر سوار ہو کر علاقے میں پہنچے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ابنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش جاری رکھی تو ایران کے خلاف جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔
ایک طرف ٹرمپ مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں اور دوسری طرف بیاسی ویں ایئربورن ڈویژن کے ہزاروں مزید فوجیوں کی تعیناتی کی تیاری کی جا رہی ہے، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












