اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

پاکستان پر امریکہ اور برادر ملک ایران دونوں کا اعتماد ہے، خواجہ آصف

29 مارچ, 2026 11:32

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ ملک کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع میں پاکستان ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے اور دونوں فریقین پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کی 71 سالہ تاریخ میں وہ مقام مل گیا ہے، جو پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان ایران کے ساتھ ہے تو سعودی عرب کے ساتھ کیسے چل سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ہمارے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات ہیں اور دوسری طرف سپر پاور امریکہ کا پاکستان پر اعتماد کرنا ہماری عظیم سفارتی کامیابی کی دلیل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خلیجی ممالک اور امت مسلمہ اس وقت آزمائش کی گھڑی میں ہیں اور ایسے میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد ہماری کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

وزیر دفاع نے بھارت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی گزشتہ سال کی ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف خود ڈونلڈ ٹرمپ بھی بار بار کر چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔