پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

یو اے ای میں درجنوں شہری گرفتار؛ مگر کیوں؟

30 مارچ, 2026 11:28

متحدہ عرب امارات نے ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں امارات میں مقیم شہری، سیاح اور جہاز کا عملہ شامل ہیں۔ کچھ گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، لیکن ان کے پاسپورٹس ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات سے باہر نہ جا سکیں۔



حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی قانون کے تحت صرف تصاویر وصول کرنا بھی جرم ہے اور اس پر 10 سال قید یا 2 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں اس لیے کی گئی ہیں تاکہ ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کی حساس معلومات اور نقصان کی تصاویر پھیلانے سے روکا جا سکے۔


قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سائبر قوانین سخت ہیں اور اس قسم کی خلاف ورزیوں کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے سے پہلے دبئی میں تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری مقیم تھے، لیکن ایران اور عراق کے درمیان کشیدگی کے بعد ان میں سے نصف برطانیہ واپس آ چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔