وینزویلا میں دو تباہ کن زلزلے، کئی عمارتیں گر گئیں، 5 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا میں ایک منٹ کے اندر دو انتہائی طاقتور زلزلے آئے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت کراکس سمیت کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
وینزویلا میں آنے والے ان دو زلزلوں کی شدت امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق بالترتیب 7.1 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جو زمین کے اندر صرف 13 اور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھے۔
زلزلے کے یہ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ پڑوسی ملک کولمبیا تک محسوس کیے گئے۔ سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گھروں پر ہی موجود تھے، جس کی وجہ سے اچانک آنے والی اس آفت نے پورے ملک میں افراتفری مچا دی۔
یہ بھی پڑھیں : میں نہیں مانتا ایرانی اسکول پر گرنے والا میزائل امریکہ کا تھا، ٹرمپ
دارالحکومت کراکس کے چاکاؤ بلدیاتی علاقے میں 2 بڑی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئی، جہاں سے 18 لوگوں کو زندہ نکالا گیا ہے، جبکہ 500 سے زائد امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملک کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے وزیر داخلہ دیوسدادو کابیلو کے ہمراہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور ریلیف آپریشن کے لیے ایک جنرل کو مقرر کر دیا ہے۔
ابھی تک ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے نہیں آسکی ہے۔ امریکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے 10 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا امکان 44 فیصد ہے، جبکہ اب تک 20 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں، جس کی وجہ سے بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام مفلوج ہو چکا ہے اور عوام کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









