میں نہیں مانتا ایرانی اسکول پر گرنے والا میزائل امریکہ کا تھا، ٹرمپ

امریکی صدر نے ایرانی پرائمری اسکول پر حملے کی تحقیقات کی پر شک ظاہر کیا ہے کہ کیا کبھی یہ معلوم ہو سکے گا کہ اس کا ذمہ دار کون تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کو خارج کر دیا کہ اسکول پر حملے کا ذمہ دار امریکہ ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ مسئلہ کبھی حل ہو سکے گا کہ غلطی کس کی تھی، کیونکہ اس وقت ہر طرف میزائل اڑ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں قید امریکی شہری حالیہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں، مارکو روبیو
موجودہ جنگ کے اوائل میں ہونے والے اس حملے میں ایرانی اسکول کے 150 سے زائد بچے شہید ہو گئے تھے اور امریکہ ابھی تک اس واقعے کی باریکیوں کی جانچ کر رہا ہے۔
ابتدائی نتائج سے یہ اشارہ ملا تھا کہ اسکول پر لگنے والا میزائل امریکی تھا، اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی کہا تھا کہ امریکہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور نتائج سامنے آتے ہی دنیا کو بتائے جائیں گے۔
تاہم، صدر ٹرمپ نے امریکہ پر الزام آنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر نہیں مانتے کہ میزائل امریکی تھا اور انہیں ایسا کچھ نہیں دکھایا گیا، جس سے وہ یہ یقین کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








