جو برطانیہ کی طرح آبنائے ہرمز سے تیل نہیں نکال پارہے وہ امریکا سے تیل خریدیں، ٹرمپ

If Iran Negotiates With Us, We’ll See What We Can Do, Says U.S. President
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے تنازعے پر کھل کر بات کی ہے اور دنیا کے ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی توانائی کی ضروریات خود پوری کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو ممالک برطانیہ کی طرح آبنائے ہرمز سے تیل نہیں نکال سکتے، وہ امریکہ سے تیل خریدنے پر غور کریں۔ جو ممالک ایسا نہیں کریں گے، انہیں اپنی حفاظت اور وسائل کے حصول کے لیے خود ہمت پیدا کرنی ہوگی۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ہر ملک کے لیے موجود نہیں ہوگا، بالکل ویسے جیسے وہ امریکا کے لیے ہمیشہ موجود نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اب بنیادی طور پر کمزور یا تباہ ہوچکا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
صدر نے کہا کہ باقی ممالک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے خود اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے فرانس پر تنقید کی کہ اس نے اسرائیل جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا اور ایران کے خلاف کسی کارروائی میں بالکل بھی مدد نہیں کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس رویے کو کبھی نہیں بھولے گا اور دنیا کے ممالک کو اپنی توانائی اور دفاع کے لیے خود تیار رہنا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











