آنے والے دن جنگ کیلئے فیصلہ کُن، ایران کچھ نہیں کر سکے گا؛ امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ایران کے مقابلے میں زیادہ اختیارات ہیں اور ایران کے اختیارات بہت محدود ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے اندر بھرپور طاقت سے حملے کر رہا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ امریکی افواج ایران کی فضائی حدود میں بھی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی طرف سے صرف چند میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی فوجی قیادت مایوسی کا شکار ہے۔ ایران کچھ میزائل فائر کر سکتا ہے، لیکن امریکہ ان میزائلوں کو گرادے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہیں کیا تو امریکہ مزید سخت حملے کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ “آپریشن اپیک فیوری” میں امریکی افواج کے اہداف کامیابی سے حاصل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ایرانی قیادت کو زیادہ عقلمندی دکھانی ہوگی۔ امریکہ ایران کی فوجی اور اقتصادی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
اس موقع پر جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران کی اہم صنعتیں اور تحقیقاتی مراکز امریکی حملوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایرانی بحریہ کے 150 جہاز تباہ کر دیے ہیں۔
جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ ایران کی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور مستقبل میں بھی امریکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












