ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

ایران امریکا جنگ؛ کون بنے گا اب سپرپاور؟ بابا وانگا کی پیشگوئی نے تہلکہ مچادیا

01 اپریل, 2026 08:20

دنیا بھر میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف پیشگوئیوں کا ذکر بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسے دعوے سامنے آ رہے ہیں کہ خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات صرف مقامی نہیں رہیں گے بلکہ یورپ اور دیگر مغربی ممالک تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ ان غیر مصدقہ باتوں میں کہا جا رہا ہے کہ اگر حالات خراب رہے تو عالمی معیشت اور سماجی نظام متاثر ہو سکتا ہے۔


اسی دوران بابا وانگا سے منسوب پیشگوئیاں بھی ایک بار پھر خبروں کا حصہ بن گئی ہیں۔ بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے برسوں پہلے مشرق وسطیٰ میں بڑے تنازع اور اس کے بعد غیر متوقع جنگ بندی کی بات کی تھی۔ اب کچھ لوگ ان دعوؤں کو موجودہ حالات کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اور انہیں مستقبل کی جھلک قرار دے رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ عالمی تنازعات کے بعد روس ایک بڑی طاقت کے طور پر مزید مضبوط ہو سکتا ہے اور دنیا میں طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔ تاہم یہ تمام باتیں ابھی تک کسی مستند ذریعے سے ثابت نہیں ہو سکیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایسی معلومات اکثر مبالغہ آرائی یا غلط تشریح پر مبنی ہوتی ہیں۔ خاص طور پر جب عالمی حالات غیر یقینی ہوں تو لوگ ایسی خبروں کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔