سندھ میں خیراتی اداروں کی نگرانی کے لیے 16 رکنی کمیشن تشکیل

حکومت سندھ نے صوبے میں کام کرنے والے خیراتی اداروں کی رجسٹریشن، نگرانی اور ان کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی 16 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں فلاحی اور خیراتی اداروں کے امور کو منظم کرنے کے لیے سندھ چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن کمیشن کو ازسرِ نو تشکیل دے دیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر محکمہ امپلیمنٹیشن کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ کمیشن سندھ چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2019 کے سیکشن 3 کے تحت بنایا گیا ہے، جس کا مقصد خیراتی اداروں کی رجسٹریشن اور ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اس کمیشن کے چیئرمین ہوں گے جو پالیسی سازی کے تمام امور کی نگرانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کچے کی زمینیں بیواؤں اور ضرورت مند خواتین کو الاٹ کرنے کا فیصلہ
اس 16 رکنی کمیشن میں سندھ اسمبلی کے ارکان سید ضیاء عباس شاہ اور تاج حیدر کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کے مختلف محکموں بشمول سوشل ویلفیئر، خزانہ، صحت، داخلہ، اسکول ایجوکیشن، وومن ڈویلپمنٹ اور اسپیشل ایجوکیشن کے سیکریٹریز بھی اس پینل کا حصہ ہوں گے۔
کمیشن کی انفرادیت اس میں شامل سول سوسائٹی کے ارکان ہیں، جن میں معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے، ایڈووکیٹ تارا چند، بیرسٹر مہر دل تھہیم، میر محمد بخش اور شیریں اعجاز شامل ہیں۔
یہ کمیشن متعلقہ قانون کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خیراتی اداروں کو ملنے والے فنڈز کا استعمال شفاف ہو اور وہ صرف انسانی بہبود کے کاموں میں ہی خرچ کیے جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











