ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

مسلسل 4 روز کی چھٹیاں!!! اہم اعلان ہو گیا

01 اپریل, 2026 13:42

حکومت کی جانب سے اپریل کے آغاز میں مسلسل چار دن کی تعطیلات کا اعلان سامنے آیا ہے۔

 قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میلبرن نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ 3 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 6 اپریل کو ایسٹر منڈے کے موقع پر تعطیل ہوگی۔ ان دو سرکاری چھٹیوں کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات بھی شامل ہو جائیں گی، جس کے باعث قونصل خانہ چار دن تک بند رہے گا۔

یہ تعطیلات صرف آسٹریلیا تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جہاں ایسٹر کی چھٹیاں منائی جا رہی ہیں، وہاں موجود پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانے بھی بند رہیں گے۔

اس اعلان کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضروری کام پہلے مکمل کر لیں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب پاکستان میں ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب پولیس نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کو محفوظ بنانے کے لیے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ حساس مقامات پر اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس کے لیے اسنائپرز اور کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ عبادت کے لیے آنے والے افراد کی مکمل چیکنگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی رضاکاروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔