ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں چار حاضر سروس اسرائیلی فوجی گرفتار

اسرائیلی فوج کے اندر ایک بڑے سیکیورٹی بریک ڈاؤن کا انکشاف ہوا ہے، جہاں چار فعال فوجیوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی شن بیت اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے چار حاضر سروس اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔
ان فوجیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور انہیں انتہائی حساس معلومات فراہم کیں۔
یہ فوجی مختلف جنگی یونٹوں میں خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہیں اہم ترین فوجی رازوں تک رسائی حاصل تھی۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ برسوں کی سب سے خطرناک ترین سیکیورٹی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ پر مذاکرات کے لیے اندرونی دباؤ، ایران کو بڑی مراعات دینے پر غور
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیل میں ایرانی جاسوس پکڑے گئے ہوں۔ گزشتہ ماہ بھی آئرن ڈوم (فضائی دفاعی نظام) کی معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتاریاں ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ ایک چودہ سالہ لڑکے اور بیت المقدس کے ایک رہائشی کو بھی ایرانی انٹیلیجنس کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان واقعات نے اسرائیلی دفاعی اداروں میں کھلبلی مچا دی ہے اور فضائی دفاعی نظام سے وابستہ اہلکاروں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والے کچھ فوجیوں کو تاحال قانونی مشیروں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









