جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

یو اے ای میں 2027 کی چھٹیوں کی فہرست سامنے آگئی، کئی لمبی تعطیلات کا امکان

14 اگست, 2026 11:45

متحدہ عرب امارات میں سال 2027 کے دوران متوقع سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں نئے سال، عیدالفطر، یوم عرفہ، عیدالاضحیٰ، اسلامی سال نو، عید میلاد النبی ﷺ اور عید الاتحاد سمیت مختلف مواقع شامل ہیں۔ کئی تعطیلات ویک اینڈ کے ساتھ مل کر طویل چھٹیوں میں تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔

سال 2027 کی پہلی سرکاری تعطیل یکم جنوری بروز جمعہ نئے سال کے موقع پر متوقع ہے۔ جمعہ کی چھٹی کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث شہریوں کو مسلسل تین روزہ تعطیل مل سکتی ہے۔

عیدالفطر کی تعطیلات 9 سے 11 مارچ 2027 تک متوقع ہیں۔ تاہم اگر رمضان المبارک 30 دن کا ہوا تو 12 مارچ کی چھٹی بھی شامل ہوسکتی ہے۔

اس صورت میں ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر تعطیلات کا دورانیہ چھ روز تک پہنچنے کا امکان ہے۔ عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یوم عرفہ اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 15 سے 18 مئی 2027 تک متوقع ہیں۔ اس دوران یوم عرفہ کے بعد عیدالاضحیٰ کی تین روزہ تعطیلات شامل ہوں گی۔

تاہم ان اسلامی تعطیلات کی حتمی تاریخیں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد مقرر کی جائیں گی۔

اسلامی سال نو کی تعطیل 6 جون 2027 کو متوقع ہے، جبکہ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر سرکاری تعطیل 14 اگست 2027 کو متوقع ہے۔

دونوں مواقع کی تاریخیں بھی چاند کی رویت کے باعث حتمی طور پر بعد میں مقرر ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کا عید الاتحاد (قومی دن) 2 اور 3 دسمبر 2027 کو منائے جانے کی توقع ہے۔ اگر دونوں دن سرکاری تعطیلات ہوئے تو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ شہریوں کو چار روزہ تعطیل مل سکتی ہے۔

اہم وضاحت: اسلامی تعطیلات کی تمام مذکورہ تاریخیں فی الحال متوقع ہیں۔ چاند کی سرکاری رویت اور متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کے حتمی اعلان کے بعد تاریخوں میں تبدیلی ممکن ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔