کیا اینڈرائیڈ فون آپ کی جاسوسی کر رہا ہے؟ اسکرین پر موجود اس ’سبز نقطے‘ کو کبھی نظر انداز نہ کریں

Is your Android phone spying on you? Never ignore this ‘green dot’ on your screen
دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں کیونکہ یہ ایپل کے آئی فونز کے مقابلے میں سستے اور فیچرز کے لحاظ سے بھی کم نہیں ہوتے۔ تاہم صارفین میں اکثر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ فون کی اسکرین کے اوپری دائیں کونے پر سبز رنگ کا چھوٹا نقطہ کیوں دکھائی دیتا ہے۔
اس حوالے سے جاننے والی بات یہ ہے کہ اس سبز ڈاٹ کو دیکھ کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ درحقیقت فون کا ایک حفاظتی فیچر ہے۔ یہ صارف کو اطلاع دیتا ہے کہ کوئی ایپ آپ کے کیمرے یا مائیکروفون تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ یوٹیوب، فیس بک یا دیگر میڈیا ایپس استعمال کر رہے ہیں اور ویڈیو یا آڈیو فائل کھولتے ہیں تو سبز ڈاٹ خود بخود اسکرین کے اوپری حصے میں نمودار ہو جائے گا۔ اس کا مقصد صارف کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنا ہے۔
اگر یہ ڈاٹ بغیر کسی وجہ کے ظاہر ہو رہا ہے تو اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے فون میں کوئی اسپائی ویئر موجود ہے جسے فوری طور پر حذف کرنا ضروری ہے۔ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم میں یہ فیچر سب سے پہلے متعارف کروایا گیا تھا اور اب یہ تمام جدید اینڈرائیڈ فونز میں شامل ہے۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ یہ فیچر ڈس ایبل نہیں کیا جا سکتا، تاکہ صارفین کی پرائیویسی ہمیشہ محفوظ رہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












