سام سنگ موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

سیول: Samsung نے اپنے اسمارٹ فون صارفین کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے ڈیفالٹ میسجنگ ایپ “سام سنگ میسجز” کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ ایپ جولائی 2026 میں مرحلہ وار بند کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد صارفین کو متبادل کے طور پر دیگر میسجنگ ایپس استعمال کرنا ہوں گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ حالیہ اسمارٹ فونز میں پہلے ہی Google Messages انسٹال ہوتی ہے، اسی لیے سام سنگ اپنی پرانی میسجنگ ایپ کو ختم کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات اور جدید فیچرز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور زیادہ محفوظ میسجنگ سروس فراہم کی جا سکے۔
تاہم وہ صارفین جن کے فونز میں اینڈرائیڈ 11 یا اس سے پرانا ورژن موجود ہے، وہ اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے اور ان کی ڈیوائسز پر یہ ایپ بدستور کام کرتی رہے گی۔
سام سنگ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے Google Messages کو اپنی ڈیفالٹ ٹیکسٹنگ ایپ بنا لیں اور مزید معلومات کے لیے اپنے فون میں موجود میسجز ایپ کی اپڈیٹس چیک کرتے رہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












