جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئی

ایران کے دارالحکومت تہران میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد طرف عوام سڑکوں پر نکل آئے، گزشتہ رات کا کرب اور بے چینی جشن میں تبدیل ہوگئی۔
ایرانی دارالحکومت تہران سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد لوگ ایرانی جھنڈے لہرا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی ایران کے خلاف امریکہ کی بڑی فتح ہے، وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
تہران کے شہریوں کے لیے یہ ایک انتہائی طویل اور اعصاب شکن رات تھی کیونکہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان دھمکیوں سے خوفزدہ تھے، جن میں بجلی گھروں، سڑکوں اور پلوں پر شدید بمباری کا انتباہ دیا گیا تھا۔ تہران میں رات کے تین بجے کا وقت حملوں کے لیے اہم سمجھا جا رہا تھا، تاہم رات ایک بجے ہی جنگ بندی کی خبر آگئی۔
گزشتہ چند دنوں سے لوگ خوف کے مارے راشن، موم بتیاں اور پانی ذخیرہ کر رہے تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ بجلی کا نظام معطل ہو جائے گا، تاہم جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ خوف جشن میں تبدیل ہوگیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









