اسلام آباد میں میدانِ جنگ کی فتح کو سیاسی مذاکرات میں بدلیں گے، ایرانی سیکورٹی کونسل

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پندرہ دنوں کے اندر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حتمی مذاکرات ہوں گے۔ ایران نے ایک دس نکاتی منصوبہ پیش کردیا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے مشروط جنگ بندی کے حوالے سے ایک جامع بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ پندرہ دنوں کے اندر اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی ایرانی فتح کو سیاسی سطح پر مستحکم کرنا ہے۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ محض عارضی خاموشی نہیں بلکہ ایک باقاعدہ معاہدہ چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی امریکہ اور ایران کو اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت
ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق اس دس نکاتی منصوبے میں عراق، لبنان اور یمن میں جنگ کا مکمل خاتمہ، ایران پر حملوں کا مستقل اور بغیر کسی وقت کی پابندی کے بند ہونا، اور خطے کے تمام تنازعات کا حل شامل ہے۔
اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور وہاں جہاز رانی کی سلامتی کے لیے پروٹوکول کا قیام بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے تعمیر نو کے اخراجات کے لیے مکمل ہرجانہ ادا کیا جائے اور اس پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔
منصوبے کی دیگر اہم شرائط میں امریکہ کے پاس موجود ایرانی فنڈز اور منجمد اثاثوں کی فوری واپسی شامل ہے۔ بدلے میں ایران نے مکمل عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کرے گا۔ تہران کے یہ تمام نکات اب اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی بنیاد بنیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









