اب موبائل بیلنس خود بخود ختم نہیں ہوگا!! لیکن کیسے؟

Now your mobile balance won’t be deducted automatically!! But how?
اگر آپ بھی موبائل بیلنس کے اچانک ختم ہونے سے پریشان رہتے ہیں تو اب اس مسئلے کا آسان حل سامنے آ گیا ہے۔
اکثر صارفین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کا بیلنس بغیر کسی واضح وجہ کے کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ڈیٹا پیک ختم ہونے کے بعد بھی انٹرنیٹ چلتا رہتا ہے، جس سے بیلنس تیزی سے کٹ جاتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بھی صارفین کو اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری چارجز سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک مفید سروس فراہم کی ہے، جس کے ذریعے ڈیٹا پیک ختم ہوتے ہی انٹرنیٹ خود بخود بند ہو جاتا ہے۔ اس طرح صارفین کا بیلنس محفوظ رہتا ہے اور غیر ضروری خرچ سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
Stay smart, stay protected
Avoid unexpected balance deductions by activating the Balance Save (PAYG Blocker) on your SIM. Once your data bundle ends, your internet stops automatically, saving your balance!Dial now:
*275# (Jazz), *4004# (Zong), *6611# (Ufone), *342# (Telenor)… pic.twitter.com/8QCYAX1o5p— PTA (@PTAofficialpk) April 8, 2026
مختلف موبائل نیٹ ورکس نے اس سہولت کو فعال کرنے کے لیے آسان کوڈز بھی جاری کیے ہیں۔ Jazz کے صارفین *275# ڈائل کر سکتے ہیں، جبکہ Zong کے صارفین کے لیے *4004# کا کوڈ دیا گیا ہے۔ اسی طرح Ufone کے صارفین *661# اور Telenor کے صارفین *342# کے ذریعے یہ سروس فعال کر سکتے ہیں۔
صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے موبائل ڈیٹا کے استعمال پر نظر رکھیں اور ایسے فیچرز کو ضرور فعال کریں۔ اس سے نہ صرف بیلنس محفوظ رہتا ہے بلکہ غیر ضروری پریشانی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












