اتوار، 12-اپریل،2026
اتوار 1447/10/24هـ (12-04-2026م)

ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک زخمی

12 اپریل, 2026 11:12

ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی شاپنگ مارکیٹ پر فائرنگ سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جس کے خلاف تاجر برادری نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر شدید احتجاج شروع کر دیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں امن و امان کی صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی، جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک شاپنگ مارکیٹ کی دکان پر کام کرنے والے نہتے مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : میزبانی کے بدلے احسان فراموشی، بلوچستان کے عوام نے افغان طالبان کے رویے کو مسترد کر دیا

جاں بحق مزدور کی شناخت نصیب اللہ بھٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد علاقے کی تاجر برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مقتول کی لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین نے قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تاجر برادری کا مطالبہ تھا کہ پولیس فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور تاجروں و مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔