اتوار، 27-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/16هـ (27-09-2026م)

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کی انکوائری میں عدم تعاون، کرکٹر کیخلاف کارروائی کا عندیہ

27 ستمبر, 2026 14:59

این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر محمد رضوان کو اکسا رہے ہیں، اگر انہوں نے تعاون نہیں کیا تو ان کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

لاہور میں قومی ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر محمد رضوان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں کیس کی تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون کے فرانزک ڈیپ اینالسیز کے سلسلے میں ادارے کی جانب سے محمد رضوان سے متعدد بار رابطہ کیا گیا ہے، تاہم وہ اس انکوائری میں مکمل تعاون نہیں کر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر محمد رضوان نے مکمل تعاون نہ کیا تو پھر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا اور انہیں تحریری نوٹس بھیجا جائے گا۔ تفتیش کو فائنل کرنے کے لیے فون کا اینٹی تھیفٹ لاک اور فیشل ریکگنیشن لاک کھولنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان وزیر نے مسلسل انیسویں انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ جیت کر ریکارڈ بنا لیا

ادارے کے پاس مختلف موبائل ٹولز موجود ہیں، جن کی مدد سے فون کو ان لاک کیا جا سکتا ہے، لیکن ان ٹولز کے استعمال سے کچھ ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کا خدشہ ہے جو ادارہ نہیں چاہتا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عناصر محمد رضوان کو اکسا رہے ہیں، جو دراصل ان کے خیر خواہ نہیں ہیں اور ادارے کا مقصد کسی کو کٹہرے میں لانا نہیں بلکہ قومی ہیروز کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹر امام الحق اس تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ امام الحق کے موبائل فون کے فرانزک ڈیپ اینالسیز کا آغاز ان کی ذاتی موجودگی میں کیا گیا اور حکام کو امید ہے کہ ان کے فون کا تجزیہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ تمام تفتیش این سی سی آئی اے کے اسلام آباد آفس میں جاری ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔