منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

واٹس ایپ ڈیٹا محفوظ نہیں، گوگل اور ایپل کے سرورز پر کھلے عام موجود ہے، ٹیلی گرام کے بانی کا دعویٰ

14 اپریل, 2026 10:14

ٹیلی گرام کے بانی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے پیغامات درحقیقت محفوظ نہیں ہیں اور ان کا ایک بڑا حصہ ایپل اور گوگل کے سرورز پر سادہ تحریر کی صورت میں موجود رہتا ہے، جہاں سے انہیں کوئی بھی پڑھ سکتا ہے۔

ٹیلی گرام کے سربراہ پاول دروف نے ایک حالیہ بیان میں واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعوے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے صارفین کے ساتھ ایک منظم فراڈ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے تقریباً 95 فیصد نجی پیغامات ایپل اور گوگل کے کلاؤڈ سرورز پر بیک اپ کی صورت میں محفوظ ہوتے ہیں، جو کہ انکرپٹڈ نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک استعمال کرنے کا تجربہ اب مکمل طور پر بدلنے والا ہے؛ مگر کیسے؟ جانیے

اگرچہ واٹس ایپ بیک اپ انکرپشن کا آپشن فراہم کرتا ہے، لیکن بہت کم صارفین اسے استعمال کرتے ہیں اور جو کرتے ہیں وہ بھی اکثر کمزور پاس ورڈ کا انتخاب کرتے ہیں۔

پاول دروف نے مزید وضاحت کی کہ اگر آپ اپنے بیک اپ کو مضبوط پاس ورڈ سے محفوظ بنا بھی لیں، تب بھی آپ کے پیغامات غیر محفوظ کلاؤڈ بیک اپ کا حصہ بن جاتے ہیں کیونکہ جن لوگوں سے آپ بات کر رہے ہیں، ان میں سے 90 فیصد سے زائد افراد نے بیک اپ انکرپشن فعال نہیں کی ہوتی۔

اس طرح ایک طرف سے محفوظ کیا گیا ڈیٹا دوسری طرف سے افشا ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ یہ ریکارڈ بھی محفوظ رکھتا ہے کہ آپ کس وقت اور کس شخص سے بات چیت کر رہے ہیں، جو کہ پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے سنگین انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایپل اور گوگل سالانہ ہزاروں مرتبہ واٹس ایپ کے بیک اپ پیغامات تیسرے فریق اور اداروں کو فراہم کرتے ہیں۔

اس کے برعکس، پاول دروف نے دعویٰ کیا کہ ٹیلی گرام نے اپنی 12 سال سے زائد کی تاریخ میں آج تک اپنے صارفین کے ڈیٹا کا ایک بائٹ بھی کسی ادارے یا تیسرے فریق کے حوالے نہیں کیا۔ واٹس ایپ کی سیکیورٹی محض ایک دکھاوا ہے اور صارفین کا حساس ڈیٹا مسلسل خطرے میں رہتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔