منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ تقریباً 5 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

14 اپریل, 2026 13:32

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے، جو حالیہ دنوں کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 776 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔