منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

پیٹرول سے بھرے 2 مزید بڑے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے

14 اپریل, 2026 14:43

کراچی کی اہم بندرگاہ پورٹ قاسم پر پیٹرولیم مصنوعات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس سے ملک میں ایندھن کی صورتحال بہتر ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں پیٹرول سے بھرے دو بڑے بحری جہاز فوٹکو ٹرمینل پر پہنچے ہیں، جس کے بعد بندرگاہی سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ایک جہاز ایم ٹی بورگان سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع سے ہزاروں ٹن موٹر آئل لے کر آیا ہے۔ یہ جہاز کامیابی کے ساتھ ٹرمینل پر لنگر انداز ہو چکا ہے۔

 اسی طرح ایک اور بحری جہاز ایم ٹی لامو ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے بڑی مقدار میں پیٹرول لے کر کراچی پہنچا ہے۔

دونوں جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ ٹن کے قریب پیٹرولیم مصنوعات ملک میں داخل ہوئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بڑی کھیپ سے نہ صرف ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ سپلائی کا نظام بھی بہتر ہوگا۔

پورٹ قاسم پر بیک وقت متعدد جہازوں کی آمد سے آپریشنز میں بھی تیزی آئی ہے۔ متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ جہازوں سے تیل کی ترسیل کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس تک بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔