امریکہ ایران مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان کی سول و عسکری قیادت میزبانی کیلئے متحرک

امریکی صدر کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہی کرنے کا گرین سگنل ملنے کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرنے شروع کردیئے گئے۔
امریکہ کے صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہی منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ترین سفارتی ایونٹ کے لیے وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ مذاکرات اسی مقام پر منعقد ہوں گے، جہاں پہلا دور ہوا تھا، تاکہ تسلسل اور سیکیورٹی کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
اس دور میں بھی امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ممکنہ طور پر اسپیکر باقر قالیباف ہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ چھوٹا معاہدہ نہیں بلکہ جامع تصفیہ چاہتے ہیں، جے ڈی وینس
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ان مذاکرات کی نہ صرف میزبانی کرے گی، بلکہ ثالث کے طور پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ معاہدہ اسلام آباد کو حتمی اور نتیجہ خیز شکل دی جا سکے۔
وفود کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے نمائندوں کو وی وی آئی پی ون سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ان مذاکرات کو کامیاب بنا کر خطے اور دنیا کو ایک بڑے فوجی ٹکراؤ سے مستقل طور پر بچایا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










