صدر ٹرمپ چھوٹا معاہدہ نہیں بلکہ جامع تصفیہ چاہتے ہیں، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی معمولی معاہدے کے بجائے ایک جامع اور بڑے تصفیے یعنی گرینڈ بارگین میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ خطے کے مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جارجیا میں منعقدہ ایک کنزرویٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ ایک نارمل ملک کی طرح رویہ اختیار کرے تو واشنگٹن اس کے ساتھ معاشی تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کی بنیادی پالیسی کا مرکز تہران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔ نائب صدر نے بتایا کہ گزشتہ چھ سات روز سے جاری جنگ بندی برقرار ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، امریکی صدر کا دعویٰ
انہوں نے صراحت کی کہ صدر ٹرمپ کسی چھوٹے معاہدے کے حق میں نہیں ہیں بلکہ وہ ایک ایسا جامع معاہدہ چاہتے ہیں، جس میں تمام تصفیہ طلب امور شامل ہوں۔
دورانِ خطاب جے ڈی وینس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ امریکہ کے نوجوان ووٹرز مشرق وسطیٰ کے حوالے سے موجودہ پالیسیوں کو پسند نہیں کر رہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ صرف ایک مسئلے پر اختلاف کی وجہ سے سیاست سے الگ نہ ہوں بلکہ نظام کا حصہ بن کر اپنی آواز مزید بلند کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ تمام خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں استحکام لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








