ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی کے اثرات سے نکلنے میں ایران کو دہائیاں لگ جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری تنازع پر اہم گفتگو کی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جاری جنگ اب اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اسے بہت جلد ختم ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات روکنے کے لیے ایک اور ووٹنگ کا فیصلہ
صدر نے ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کو دہرایا کہ اگر وہ ایران کے خلاف یہ جنگ نہ چھیڑتے تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار تیار کر چکا ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تہران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو آج دنیا کی صورتحال مختلف ہوتی اور سب کو وہاں کے حکام کو بہت زیادہ اہمیت دینا پڑتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ہونے والی حالیہ تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں نے ایران کو اس قدر نقصان پہنچایا ہے کہ اسے دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونے اور تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 20 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔
صدر نے جارحانہ لہجہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم مکمل طور پر فارغ نہیں ہوئے ہیں اور ہم دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے، تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ ایرانی قیادت اب بہت شدت کے ساتھ امریکہ سے معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










