امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات روکنے کے لیے ایک اور ووٹنگ کا فیصلہ

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف بلاجواز جنگ کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے ایک نئی قرارداد پر ووٹنگ کرانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ ارکان نے ایک اہم ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات کو روکنا ہے۔
سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ، جنہوں نے وار پاورز ریزولوشن جمع کرائی ہے، کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ جنگ ان کی اپنی پسند کی جنگ ہے، جس نے بیرون ملک امریکی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ملک کے اندر مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ سینیٹ کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور اس سے پہلے کہ معیشت مزید تباہ ہو اور مزید جانیں ضائع ہوں، اس جنگ کو فی الفور روکنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی میکڈونلڈز سے رغبت، بے پناہ دولت کے باوجود غیر صحت بخش غذا کا انتخاب
امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے، صدر کے پاس نہیں۔ تاہم سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کی معمولی اکثریت ہونے کی وجہ سے ڈیموکریٹس کی ایسی کوششیں ماضی میں ناکام ہوتی رہی ہیں۔
ریپبلکن ارکان ٹرمپ کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ صدر کو کسی بھی آپریشن سے قبل کانگریس سے باقاعدہ اجازت لینی چاہیے۔
سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شومر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک ایران کے خلاف یہ جنگ جاری رہے گی، ڈیموکریٹس ہر ہفتے اس معاملے پر ووٹنگ کراتے رہیں گے تاکہ صدر پر دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










