منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

ٹرمپ کی میکڈونلڈز سے رغبت، بے پناہ دولت کے باوجود غیر صحت بخش غذا کا انتخاب

14 اپریل, 2026 13:53

امریکی صدر کو ایک بار پھر میکڈونلڈز کا کھانا آرڈر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک طرف دنیا ایران کے حوالے سے ان کے اہم بیان کا انتظار کر رہی تھی، تو دوسری طرف صدر اپنی پسندیدہ فاسٹ فوڈ کے مزے لینے میں مصروف تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی غیر روایتی عادات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں، اور اب بھی کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا۔

جہاں وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کا ایک جمِ غفیر ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر صدر کے کسی اہم بیان کا شدت سے انتظار کر رہا تھا، وہاں صدر ٹرمپ کو میکڈونلڈز سے اپنا کھانا وصول کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ٹرمپ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ فاسٹ فوڈ کے انتہائی شوقین ہیں اور دنیا کی تمام تر نعمتوں تک رسائی کے باوجود وہ اکثر برگر اور فرائز کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا پوپ لیو سے معافی مانگنے سے صاف انکار

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے بحث چھڑ گئی ہے کہ اتنی دولت اور اثر و رسوخ رکھنے والا شخص ایسی غذا کیوں منتخب کرتا ہے، جسے ماہرینِ صحت انسانی جسم کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

اس معاملے کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ میکڈونلڈز پر اکثر اسرائیلی قابض افواج کی حمایت کے الزامات لگتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے مسلم ممالک اور انسانی حقوق کے حلقوں میں اس برانڈ کے خلاف بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔

ایسے میں امریکی صدر کا اعلانیہ طور پر اس برانڈ کا کھانا کھانا سیاسی طور پر بھی معنی خیز سمجھا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک جنگ کے دہانے پر ہے اور دوسری طرف صدر کی ترجیحات میں فاسٹ فوڈ سرِفہرست ہے، جو ان کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔