موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Big good news for people looking to buy mobile phones
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں کے حوالے سے اہم سفارشات پیش کر دی ہیں۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نوید قمر کی صدارت میں ہوا، جس میں ایف بی آر حکام نے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
حکام نے بتایا کہ 500 ڈالر سے زائد قیمت والے موبائل فونز پر ٹیکس کی مجموعی شرح 54 فیصد سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ مہنگے فونز پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی الگ سے وصول کیا جا رہا ہے، جس سے قیمتیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔
اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس عام صارف کی پہنچ سے جدید ٹیکنالوجی کو دور کر رہے ہیں۔
چیئرمین نوید قمر نے واضح کیا کہ جب سیلز ٹیکس پہلے ہی موجود ہے تو اضافی انکم ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
کمیٹی نے سفارش کی کہ موبائل فونز پر ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔
تاہم ٹیکس پالیسی آفس کے حکام نے مؤقف اپنایا کہ فوری طور پر 18 فیصد جی ایس ٹی یا دیگر ٹیکسوں میں کمی ممکن نہیں، البتہ آئندہ بجٹ میں اس معاملے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026 اور پارلیمانی بجٹ آفس بل 2025 کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ برآمدات بڑھانے، مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولیات دینے پر بھی زور دیا گیا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












