بجٹ کے بعد مہنگے موبائل فونز سستے ہوجائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

Will expensive mobile phones become cheaper after the budget? Big news has arrived
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملک میں موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کی سفارش کی ہے۔
اس اقدام کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے، خاص طور پر مہنگے اسمارٹ فونز کے خریداروں کے لیے کچھ آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں موبائل فونز پر بڑھتے ہوئے ٹیکس بوجھ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ درآمدی فونز، خاص طور پر 500 ڈالر سے زائد قیمت والے موبائلز پر بھاری ٹیکس عائد ہے، جس کی وجہ سے یہ فون عام صارف کی پہنچ سے باہر ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بعض پریمیم اسمارٹ فونز پر مجموعی ٹیکس شرح 50 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ اس میں جی ایس ٹی کے ساتھ ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے فون کی اصل قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فونز پر نسبتاً کم ٹیکس لیا جا رہا ہے تاکہ ملکی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ تاہم درآمدی اور مقامی فونز کے درمیان یہ بڑا فرق بھی زیر بحث رہا۔
چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور موبائل فونز پر غیر ضروری ٹیکس عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں۔ ٹیکس نظام کو زیادہ منصفانہ اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے۔
ایف بی آر حکام نے اجلاس میں بتایا کہ فی الحال فوری طور پر ٹیکس میں بڑی کمی ممکن نہیں، تاہم آئندہ بجٹ میں اس معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ایک نئی موبائل پالیسی بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ حکومت ایسی پالیسی تیار کرے جس سے موبائل فونز پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو اور عام صارفین کو ریلیف مل سکے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











