جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے محتاط رہیں، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

Big Relief for Mobile Users; PTA Makes an Important Announcement
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق دھوکہ باز مختلف طریقوں سے لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ خود کو پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں تاکہ شہری ان پر اعتماد کر لیں۔
اتھارٹی نے اپنے الرٹ میں واضح کیا ہے کہ شہری کسی بھی صورت اپنا شناختی کارڈ نمبر، ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) یا بینک پاس ورڈ کسی نامعلوم شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
پی ٹی اے نے یہ بھی کہا کہ مشکوک لنکس، نامعلوم ویب سائٹس اور غیر مصدقہ پیغامات پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ لنکس مالی نقصان یا ڈیٹا چوری کا سبب بن سکتے ہیں۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کی جعلی کال، مشکوک ایس ایم ایس یا فراڈ پیغام موصول ہو تو فوری طور پر اس کی شکایت درج کرائیں۔
پی ٹی اے کے مطابق شکایت complaint.pta.gov.pk کے ذریعے یا پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ، جو گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہے، کے ذریعے بھی رپورٹ کی جا سکتی ہے۔
ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھیں اور سائبر فراڈ سے بچنے کے لیے ہر پیغام اور کال کی تصدیق ضرور کریں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











