بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل، کئی سنگین سوالات آج بھی جواب طلب

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں کیا جانے والا فالس فلیگ آپریشن دراصل ایک سوچی سمجھی سازش تھی، جس کا مقصد داخلی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانا اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔
22 اپریل 2025 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی پرسکون وادی پہلگام کو ایک منظم فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے خون میں نہلا دیا۔ یہ ایک ایسی منظم سازش تھی، جس کے تحت بھارتی حکومت نے اپنے ہی شہریوں کی جانیں لے کر سیاسی اور مالی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔
اس خونی ڈرامے کے پیچھے چھپے مقاصد کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مودی سرکار نے اسے رافیل طیاروں سمیت دیگر بڑے دفاعی معاہدوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جواز کے طور پر استعمال کیا۔
بھارتی حکومت کا یہ پرانا ہتھکنڈہ رہا ہے کہ جب بھی اسے داخلی مسائل یا عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ سرحدوں پر تناؤ پیدا کرنے یا کسی بڑے فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا پاکستان سے جنگ میں شکست کا بالواسطہ اعتراف
پہلگام واقعے کی منصوبہ بندی اتنی واضح تھی کہ اس کے فوری بعد جس تیزی کے ساتھ ایف آئی آر درج کی گئی، وہ خود اس کے طے شدہ ہونے کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔
یہ بات انتہائی حیران کن ہے کہ جس علاقے کے اطراف سات لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوج تعینات ہے، وہاں اچانک سیکیورٹی کو اس قدر کمزور کر دیا گیا کہ حملہ آور آسانی سے آئے اور اپنی کارروائی مکمل کر کے آرام سے نکل گئے۔
یہ صورتحال کسی سیکیورٹی کی غفلت سے زیادہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کی نشاندہی کرتی ہے۔ بھارت کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس نے ماضی میں اڑی 2016 اور پلوامہ 2019 جیسے ڈرامے رچا کر پاکستان پر الزامات لگائے اور اب پہلگام 2025 بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ثابت ہوا ہے۔
اس پورے واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت کے لیے انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ اپنے سیاسی مفادات خصوصاً بہار کے انتخابات جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
پاکستان نے اس واقعے کی شفافیت کے لیے مشترکہ تحقیقات کی منصفانہ پیشکش بھی کی تھی، لیکن بھارتی حکومت نے سچ سامنے آنے کے خوف سے اس تجویز کو یکسر مسترد کر دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









