عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

Very bad news has emerged regarding petrol and diesel prices
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں میں برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جہازوں کو روکنے اور جوابی اقدامات کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس صورتحال نے عالمی مارکیٹ میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ سرمایہ کار بھی محتاط ہو گئے ہیں اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ قیمت دو ہفتوں کے بعد پہلی بار 100 ڈالر کی حد سے اوپر گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے امریکی بحریہ کی اجازت ضروری ہوگی۔ اگر ایرانی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے بھی دو غیر ملکی تجارتی جہازوں کو اپنی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










